106

نیو ٹیک کے زیر اہتمام پشاور میں ہنر مندی مقاملہ،چترالی ہند مندوں نے میلہ لوٹ لیا،صوبائی سطح کے پہلے ،دوسرے اور تیسرے پوزیشن اپنے نام کر لی

پشاور(نامہ نگار) نیو ٹیک کے زیر اہتمام پشاور میں گذشتہ دنوں صوبائی سطح پر ہنر مندی مقاملہ منعقد ہوا جس میں صوبہ بھر کے سینکڑوں ہنر مندوں نے مقابلے میں شرکت کیں،اگری کلچر یونیورسٹی پشاور میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں چترال کے نوجواں ہنر مندوں مدثر احمد ،عاطف خان اور کاشف الرحمن نے بلترتیب پہلے دوسرے اور تیسرے صوبائی مقابلہ جیت کر چترال کا نام روش کر لیااس مقابلے کے مہمان خصوصی گورنر خیبر پختونخوا نے ۔جیتنے والے ہنر مندوں کو ادارے کی طرف سے 75ہزار پہلے،50ہزار دوسرے اور 30ہزار تیسرا پوزیشن ہولڈر کو نقد سمیت تعارفی اسناد بھی دیے گئے۔واضح رہے نیشنل وکیشنل اینڈ ٹیکنکل ٹرینگ ملک بھر میں نوجوان ہنر مندوں کے حوصلہ افزائی کیلئے وزیر اعظم یوتھ اسیکم کے تحت تربیت کے ساتھ ساتھ ان کی استعداد کار بڑھانے کیلئے پہلے مرحلے میں ضلعی ،صوبائی اور اخری مرحلے میں ملکی سطح پر مقابلے کراتا ہے۔جس میں نوجوان ہنر مندوں میں مقابلے کا رجحان بڑھتا ہے او ر ساتھ ساتھ ہنر میں نکہار لانے کی کوشش میں رہتے ہیں۔اس سے پہلے نیوٹیک ضلعی سطح پر مقابلے کا اہتما م کیا۔جس میں ضلع بھر سے تربیت حاصل کرنے والے والے طلباء نے حصہ لیا۔اس مقابلے میں بھی ان ہو نہار ہنر مندوں نے بل ترتیب پہلے دوسرے اور تیسرے پوزیشن حاصل کر کے 30ہزار 20ہزار اور 15ہزار نقد انعام کے حقدار ٹھہرے درین اثنا دروش انسٹیٹیوٹ آف کمپیوٹر اینڈ ٹیکنکل ایجوکیشن کے پرنسپل عرفان اللہ جان رضا نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ میرے طلباء نے پہلے ضلعی پھر صوبائی سطح کے مقابلے جیت کر نا صرف میرے ادارے بلکہ پورے چترال کا نام روشن کر لیا ہے اور امید ہے کہ چترال کے ہونہار نوجوان ہنر مند ملکی سطح کے مقابلے جیت کر علاقے کا نام روشن کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں