تازہ ترین
پاک آرمی اور چترال سکاؤٹس کی مشترکہ ریلیف اپریشن جمعرات کے روز بھی جاری رہی۔


لوگوں نے پاک آرمی ، چترال سکاؤٹس اور خاصکر کرنل نظام الدین شاہ کا متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان پہنچانے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔درین اثنا کرنل نظام الدین شاہ کی ہدایت پرچترال سکاؤٹس کی رسیکیوٹیم نے شغور میں پڑے ہوئے امدادی سامان سوخت پہنچایا جہاں سے بہت جلد متاثرہ علاقہ شیرشال کریم آباد کو پہنچائے جائینگے۔کرنل نظام الدین شاہ کی دفترسے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مورخہ 10فروری جمعہ کو موسم صاف ہونے کی صورت میں چترال سے مریضوں اور دوسرے محصور مسافروں کو بذریعہ ہیلی کاپٹر چترال سے پناہ کوٹ دیر اور خوازہ خیلہ سوات پہنچایا جائیگا اورخوازہ خیلہ اور دیر پناہ کوٹ سے مسافروں کو چترال پہنچایا جائیگا۔بیان میں کہا گیا ہے بذریعہ ہیلی کاپٹر سفر کے لئے مریضوں اور نہایت ہی ضروری کام سے جانے والوں کو اجازت ہوگی ۔