تازہ ترین
گرم چشمہ روڈ ٹریفک کےلئے کھول دیاگیا،عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ بالخصوص اسسٹنٹ کمشنر سید مظہر علی شاہ کے کارکردگی کی تعریف


کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ راستے کے بندش کی وجہ سے علاقے کے عوام شدید مشکلات کا شکار تھے ، گو کہ سڑک کھلنے میں کافی وقت لگا مگر اس سلسلے میں کوششوں کو سراہا جاتا ہے۔ عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ بالخصوص اسسٹنٹ کمشنر سید مظہر علی شاہ کے کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس سلسلے میں گہری دلچسپی کی۔انہوں نے گرم چشمہ کے ونگ کمانڈر چترال سکاؤٹس اور ایکسین سی اینڈ ڈبلیو مقبول اعظم کا بھی شکریہ ادا کیا ہے۔ اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر سید مظہر علی شاہ نے ونگ کمانڈر چترال سکاؤٹس گرم چشمہ کاخصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سڑک کھولنے کے دوران اپنی طرف سے بھرپور تعاون فراہم کیا۔