201

اے ڈی (ایل جی اینڈ آر ڈی ڈی) کا تبادلہ، آل وی سی فورم دروش کے کرپشن کے خلاف کوششیں رنگ لے آئیں۔عمران الملک

چترال/آل وسی فورم دروش کے صدر عمران الملک نے ایک اخباری بیان میں اے ڈی (ایل جی اینڈ آر ڈی ڈی) نورالوہاب کوچترال سے تبدیل کرنے پر اطمنان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آل وی سی فورم دروش کے کرپشن کے خلاف کوششیں رنگ لے آئیں۔اُنہوں نے کہا کہ اے ڈی نورالوہاب نے اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کرکے ویلیج کونسلز اور ترقیاتی کاموں کے مابین رکاوٹ بنے ہوئے تھے۔اُنہوں نے متعلقہ حکام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اُمیدکا اظہار کیا کہ نئے آنے والے اے ڈی منصفانہ اوصاف کا مالک ہونگے۔عمران الملک نے کہا کہ ہم ایون اور چترال سے تعلق رکھنے والے ناظمین اور کونسلرز کا بھی شکریہ اداکرتے ہیں جنہوں نے ہماری اخلاقی حمایت کی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں