تازہ ترین
جنگلات کی اہمیت مسلمہ ہے ۔ اس لئے صوبائی حکومت کی طرف سے بلین ٹریز سونامی پراجیکٹ کے تحت چترال میں شجر کاری جاری ہے/کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل نظام الدین شاہ


جائے گی ۔ اور چترال میں مجموعی طور پر 30لاکھ سے زیادہ پودے تقسیم کئے جائیں گے ۔ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس نے ڈی ایف او چترال کی کارکردگی کی تعریف کی ۔ اس مو قع پر ڈی ایف او نے اپنے خطاب میں کہا ۔ کہ اب تک بائیس سو ہیکٹر پر پودے لگائے گئے ۔ جبکہ ڈیڑھ ہزار ہیکٹر پر مزید شجرکاری کی جائے گی ۔ انہوں نے شجر کاری میں چترال سکاؤٹس اور وی سی ناظمین کی طرف سے شجر کاری کو کامیاب بنانے پر اُن کا شکریہ ادا کیا ۔ اور کہا ۔ کہ جنگلات کی اہمیت مسلمہ ہے ۔ اس لئے صوبائی حکومت کی طرف سے بلین ٹریز سونامی پراجیکٹ کے تحت چترال میں شجر کاری جاری ہے ۔ وی سی ناظم چترال سجاد احمد نے کمانڈنٹ چترال کرنل نظام الدین شاہ اور ڈی ایف او چترال محمد سلیم مروت کی کوششون کی تعریف کی اور کہا ۔ کہ چترال کو جنگلات کی اشد ضرورت ہے ۔ اور اسے باہم مل جل کر ہی کامیاب بنایا جا سکتا ہے ۔ کمانڈنٹ نے آرمی سکول کے لان میں پودہ لگایا ۔بعد آزاں انہوں نے ومی سی ناظم بلچ ، ناظم میر صمد ، ناظم مولانا ضمیر اور ناظم دنین میں پودے تقسیم کئے ۔