تازہ ترین

چترال محکمہ تعلیم ضلع چترال لوئر کے زیر اہتمام منعقدہ ضلعی سطح کے انٹر سکولز لٹریری کمپٹیشن 2026ء کی اختتامی تقریب مقامی ٹاؤن ہال میں منعقد

چترال (نمائندہ ) چترال محکمہ تعلیم ضلع چترال لوئر کے زیر اہتمام منعقدہ ضلعی سطح کے انٹر سکولز لٹریری کمپٹیشن 2026ء کی اختتامی تقریب مقامی ٹاؤن ہال میں منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) چترال لوئر عبدالسلام تھے جبکہ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) شاہد حسین نے کی۔
تقریب میں اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سپورٹس) اکبر حسین، ڈسٹرکٹ سپورٹس سیکرٹری و وائس پرنسپل گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال شاہد جلال، ڈسٹرکٹ سپورٹس افسر فرہاد اللہ،،صدر چترال پریس کلب ظہیر الدین، مختلف تعلیمی اداروں کے سربراہان، اساتذہ کرام اور معززینِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مقابلوں میں ضلع بھر کے سرکاری و نجی سکولوں کے طلباء نے غیر معمولی اعتماد، تخلیقی صلاحیتوں اور محنت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے اداروں کے لیے اعزازات حاصل کیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر عبدالسلام نے کہاکہ چترال کے ہونہار طلباء کی ادبی صلاحیتوں اور تخلیقی سوچ کو دیکھ کر دل کو بے حد خوشی ہوئی ہے۔ ایسے ہم نصابی مقابلے نوجوان نسل میں خود اعتمادی پیدا کرنے اور ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو نکھارنے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ میں تمام کامیاب ہونے والے طلباء، ان کے والدین اور محنتی اساتذہ کو اس شاندار کارکردگی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ میری دعا ہے کہ آپ سب اسی طرح علم و ادب کے میدان میں آگے بڑھتے رہیں اور اپنے علاقے و ملک کا نام روشن کریں۔
ڈی ای او شاہد حسین نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء اور ان کے اساتذہ کو مبارکباد پیش کی۔ مقررین نے کہا کہ ہم نصابی سرگرمیاں طلباء میں خود اعتمادی، اظہارِ رائے کی صلاحیت اور مثبت مسابقت کا جذبہ بیدار کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہیں۔ انہوں نے ضلعی سطح پر کامیابی حاصل کرنے والے طلباء کے لیے آئندہ ہونے والے ڈویژنل مقابلوں میں کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ انہوں نے انٹر سکولز ایونٹ کو کامیابی سے انعقاد کرنے پر ڈسٹرکٹ سپورٹس سیکرٹری شاہد جلال سمیت ان کی ٹیم میں شامل عالمگیر بخاری، ثناء اللہ ثانی، مولانا محمد قاسم اور دیگر کی کاوشوں کو خصوصی طور پر سراہا۔
مقابلے میں مختلف کٹیگری کے نتائج کی تفصیل کچھ یوں ہے۔ حمدِ باری تعالیٰ: اول محمد طلحہ (گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دروش)، دوم ریان یوسف (گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال)، حسنِ قرأت: اول صبغت اللہ (گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دروش)، دوم محمد کامران (الخدمت فاونڈیشن سٹی کیمپس چترال)، نعتِ مقبول: اول وجاہت اللہ (گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال)، دوم مہروز نواز (گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دروش)، قومی ترانہ: اول واصف اور گروپ (ایف سی پی ایس دروش)، دوم سہیل اور گروپ (گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال)، قومی نغمہ: اول محمد تفہین (اقراء پبلک سکول دروش)، دوم محمد فرحان اور گروپ (گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال)، اردو تقریر: اول وجاہت ایوب (گورنمنٹ ہائی سکول عشریت)، دوم صفوان الٰہی (گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال)، انگریزی تقریر: اول محمد سدیس (گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دروش)، دوم حسیب محمد (گورنمنٹ سینٹینیل ماڈل ہائی سکول چترال)، اردو مضمون نویسی: اول محمد عبداللہ محمود (آغا خان ہائیر سیکنڈری سکول چترال)، دوم کاشف احمد (گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دروش)، انگریزی مضمون نویسی: اول عارفین ضیاء (ٹی ایل ایس اینڈ سی چترال)، دوم اکمل عزیز (گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دروش)، کوئز مقابلہ: اول فیضان اور گروپ (گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول موری لشٹ)، دوم رضوان اور گروپ (گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول دروش)، سپیلنگ بی (Spelling Bee): اول عارفین ضیاء اور گروپ (ٹی ایل ایس اینڈ سی چترال)، دوم ارسلان اور گروپ (دی لرنر سکول دروش)، پوسٹر میکنگ: الحان علی سنان (پامیر پبلک سکول گرم چشمہ) اور ضیاء الرحمان (گورنمنٹ ہائی سکول عشریت) نے نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔
تقریب کے اختتام پر مہمانِ خصوصی اور دیگر معززین نے پوزیشن ہولڈرز میں انعامات اور اسناد تقسیم کیں جبکہ منتظمین اور ججز کی کاوشوں کو سراہا گیا۔
چترال (نمائندہ ) محکمہ تعلیم ضلع چترال لوئر کے زیر اہتمام منعقدہ ضلعی سطح کے انٹر سکولز لٹریری کمپٹیشن 2026ء کی اختتامی تقریب مقامی ٹاؤن ہال میں منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) چترال لوئر عبدالسلام تھے جبکہ صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ) شاہد حسین نے کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button