تازہ ترین
جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل علی عامر اعوان نے گذشتہ دنوں دورافتادہ سرحدی گاؤں بروغل اور گہریت کا دورہ


ساتھ رہے گی۔ انہوں نے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ بروغل سے واپسی پر جی او سی گہریت کے مقام پر مقامی پرائمری سکول میں پاک آرمی کی طرف سے تعمیر کردہ دو اضافی کمروں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں مقامی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کیں۔ تقریب میں سکول کے بچوں نے نعت رسول مقبولؐ اور ملی نغمے پیش کئے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جی او سی جنرل عامر اعوان نے کہا کہ پاک آرمی امن و امان کے قیام کیساتھ ساتھ فلاحی سرگرمیوں پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہیگا۔ عمائدین علاقہ نے پاک فوج کی خدمات کو سراہا۔