289

جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل علی عامر اعوان نے گذشتہ دنوں دورافتادہ سرحدی گاؤں بروغل اور گہریت کا دورہ

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال)جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل علی عامر اعوان نے گذشتہ دنوں دورافتادہ سرحدی گاؤں بروغل اور گہریت کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق اپنے دورہ چترال کے موقع جی او سی ملاکنڈ میجر جنرل عامر اعوان نے کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل نظام الدین شاہ کے ہمراہ دورافتادہ سرحدی گاؤں بروغل کا دورہ کیا۔اس موقع پر جی او سی نے پچاس گھرانوں میں خوراک کے راشن تقسیم کئے جبکہ سولر لائٹ بھی دئیے گئے۔ انہوں نے مقامی سکول کے طلبہ کو سٹیشنری، مٹھائیاں تحفے میں دئیے۔ مقامی لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے جی او سی نے کہا کہ لوگوں کے مشکلات کو کم کرنے کی کوششوں میں پاک فوج ہمیشہ انکے ساتھ رہے گی۔ انہوں نے اپنی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ بروغل سے واپسی پر جی او سی گہریت کے مقام پر مقامی پرائمری سکول میں پاک آرمی کی طرف سے تعمیر کردہ دو اضافی کمروں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں مقامی عمائدین نے بڑی تعداد میں شرکت کیں۔ تقریب میں سکول کے بچوں نے نعت رسول مقبولؐ اور ملی نغمے پیش کئے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جی او سی جنرل عامر اعوان نے کہا کہ پاک آرمی امن و امان کے قیام کیساتھ ساتھ فلاحی سرگرمیوں پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہیگا۔ عمائدین علاقہ نے پاک فوج کی خدمات کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں