تازہ ترین
بو نی بار ایسو سی ایشن کے انتخابات سال 2017 مکمل ۔انتظار علی خان ایڈو کیٹ صدر منتخب

بونی ( جمشید احمد)۲۵ مارچ 2017 کو بونی بار ایسو سی ایشن بونی چترال کا سالانہ انتخابات مکمل ہوئے جس میں انتظار علی خان ایڈوکیٹ کامیاب ہو کر بونی بار ایسو سی ایشن کا صدر منتخب ہوئے کابینہ کے دوسرے ممبراں میں شیر باد شاہ ایڈوکیٹ فنانس سکر ٹری ، صاحب گار حسین ایڈوکیٹ نائب صدر اور خلیل احمد ایڈوکیٹ جنرل سکرٹری منتخب ہوئے صدر انتظار علی خان ایڈوکیٹ صدر منتخب ہو کر ڈسٹرکٹ جوڈیشری کے ساتھ پہلا میٹنگ میں شر کت کی اور بونی بار کے مسائل سے آگاہ کیا موقع پر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اور سنئر سول جج موجود تھے انہوں نے نو منتخب صدر انتظار علی خان ایڈوکیٹ کو مبارک باد پیش کی



