کئی مشکلات، آزمائشوں کا سامنا کیا اور مخالفین کو شکست دی /مریم نواز

وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے 30 سالہ سیاسی کریئر میں بہت سے اتار چڑھاو دیکھے، کئی مشکلات، آزمائشوں کا سامنا کیا اور مخالفین کو شکست دی تاہم جے آئی ٹی میں میری پیشی پر والد کی آنکھوں میں تشیویش دیکھی تاہم انہیں بتادیا کہ آپ کی بیٹی ہوں اس لیے کسی دباؤ کے آگے نہیں جھکوں گی۔جے آئی ٹی میں پیش ہونے سے قبل وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نوازشریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف شفیق اور محبت کرنے والے والد ہیں اس لیے کل جے آئی ٹی میں میری پیشی پر والد کی آنکھوں میں تشویش اور خدشات دیکھے لیکن میں نے والد کو بتایا کہ آپ کی بیٹی ہوں ، آپ نے میری تربیت کی ہے اس لیے گھبراؤں گی نہیں اورنہ ہی کسی قسم کے خوف کا شکار ہوں گی اور نہ دباؤ کے آگے جھکوں گی۔انہوں نے کہا کہ مجھے ظلم وناانصافی سے لڑنے سے کوئی چیز نہیں روک سکتی، آپ کی تربیت کے مطابق قانون کی عملداری کی پاسداری کروں گی اور جے آئی ٹی کے سامنے ضرور پیش ہوں گی۔آخری ٹوئٹ میں مریم نواز نے کہا کہ انشاء اللہ کل ملاقات ہوگی۔واضح رہے کہ جے آئی ٹی نے مریم نواز کو کل طلب کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ان کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کے جے آئی ٹی کو جوابات ان کی طلبی کا باعث بنے ہیں۔



