تازہ ترین

نگر: ضمنی انتخابات گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی حلقہ نمبر 4 کے غیر سرکاری نتائج اگئے پی پی پی نے میدان مار لیا

ضمنی انتخابات گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی حلقہ نمبر 4 کے غیر سرکاری نتائج اگئے پی پی پی نے میدان مار لیا. جبکہ تین رکنی اتحاد کا مشترکہ امیدوار محمد باقر  دوسرے نمبر پر رہے.پاکستان پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار جاوید حسین نے غیر سرکاری نتائج کے مطابق 6888 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں. جبکہ تین جماعتی اتحاد کا مشترکہ امیدوار محمد باقر نے 6551 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شیخ اختر نے 1025 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہو کر 4 بجے بند ہوئی الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے 4  پولنگ اسٹیشن قائم کئے تھے جن میں سے 19 پولنگ اسثیشن حساس قرار دیے گئے تھے جبکہ سیکورٹی میں جی بی پولیس اور جی بی اسکاوٹس کو تعینات کیا گیا تھا.غیر سرکاری نتائج کے اعلان کے بعد پی پی پی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں جشن جبکہ شاہراہ قراقرم پر بدترین ٹریفک جام ہیں ہنزہ اور خنجراب سے انے والے لاکھوں سیاح بھی جشن کی وجہ سے پھنس گئے .پی پی پی کے جلسے سے پی پی پی کے چیر مین بلاول بھٹو نے بھی ٹیلفونک خطاب کیا اور جیالوں کو مبارکباد دے دی.

Related Articles

Back to top button