تازہ ترین
محکمہ ڈاک نے غفلت اور غیر ذمہ داری کی انتہا کردی ،چترال کے لئے آنے والی ڈاک ہفتوں تک چترال لانے میں ناکام

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) محکمہ ڈاک نے غفلت اور غیر ذمہ داری کی انتہا کردی اور ضلع چترال کے لئے آنے والی ڈاک ہفتوں تک چترال لانے میں ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے چترال میں ڈاک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ہے۔ عوامی حلقوں نے اس بات پر شدید احتجاج کیا ہے کہ پاکستان پوسٹ کی نااہلی کی وجہ سے ٹھیکہ دار روزانہ کی بنیاد پر ڈاک چترال لانے میں ناکام رہا ہے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اپر دیر سے چترال ڈاک کی ترسیل کاکام گزشتہ کئی سالوں سے ٹھیکہ دار کو دیا گیا ہے جوکہ روزانہ کی بنیاد پر ڈاک چترال لانے اور لے جانے کا پابند ہے لیکن وہ اس پر عمل کرنے میں بری طرح ناکام ہے جبکہ محکمہ ڈاک کے اعلیٰ افسران بشمول پی ایم جی اس کا کوئی نوٹس نہیں لیا ہے جس کی وجہ سے چترال میں ڈاک کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔



