تازہ ترین

یوکوم پل انتہائی خستہ حالی کاشکارنے کی وجہ سے عوام شدیدمشکلات سے دوچار

چترال (نامہ نگار)کسان کونسلر (ر)حولدار رحمت خان،جنرل کونسلرحاجی سیدقاسم شاہ ،سماجی کارکن رحمت علی شاہ ،عاشق حسین اوردیگر نے ایک خباری بیان میں کہاہے کہ یوسی یارخون کے پھشک،میراگرام نمبر2،پردان ،دیوسیر،وسم اوردیگرعلاقوں کومین چترال روڈسے ملانے والے واحدجیپل یوکوم پل انتہائی خستہ حالی کاشکارنے کی وجہ سے عوام شدیدمشکلات سے دوچارہیں متعلقہ حکام اورمنتخب نمائندوں کی نوٹس میں باربارلانے کی باوجودبھی پل کی مرمت پرکوئی توجہ نہیں دی گئی۔ ا س پل کی خستہ حالی سے یوکوم سے ژوپوتک تقربیا10ہزار آبادی کی آمدرآفت سلسلہ متاثرہوچکاہے اس لئے صوبائی حکومت ،ضلعی انتظامیہ اورمنتخب نمائندوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری اقدام اْٹھاکریوکوم پل کے مرمت کا کام شروع کیاجائے۔ انہوں نے کہاکہ پل کی بندش سے علاقے میں خوراک، ادویات اوردیگرضرورت ایشیاء کا قحط ہونے کاخطرہ ہے۔

Related Articles

Back to top button