تازہ ترین
ہز ہائینس پرنس کریم آغا خان کی ڈائمنڈ جوبلی کی مُناسبت سے لوکل کونسل بونی کے حلقے میں صفائی مُہم

بونی (جمشیداحمد)اسماعیلی کمیونٹی کے روحانی پیشواہز ہائینس پرنس کریم آغا خان کی ڈائمنڈ جوبلی کی مُناسبت سے لوکل کونسل بونی کے حلقے میں صفائی مُہم منائی گئی ۔ پریذیڈنٹ نامدار اسماعیلی لوکل کونسل بونی امتیاز عالم کی قیادت میں اس مُہم میں نوجوان ولنٹئیرز نے گاوں کے اندر گلی کوچوں سے لے کر سڑکوں، عبادت گاہوں، مارکیٹ ایریا اور ہسپتالوں کی صفائی کی۔ مُہم میں اسسٹنٹ کمشنرمستوج محمد حیات شاہ، سابق ایم ایس چترال فیض الملک جیلانی اور ممبر تحصیل کونسل یو سی چرون سردار حاکم نے بھی شرکت کی۔




