تازہ ترین

سینیٹر بیگم نزہت صادق کی آغاخان کو اور دنیا بھر میں سماجی ،ثقافتی اور معاشرتی ترقی میں متاثر کن کام پر مبارکباد

اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی/نیوزبائی نوائے وقت)پاکستان مسلم لیگ(ن) شعبہ خواتین کی مرکزی صدر و سینیٹر بیگم نزہت صادق نے ہزہائنس پرنس کریمآغا خان ،شیعہ امامی اسماعیلی مسلمانوں کے روحانی پیشوا کو ان کی امامت کی ڈائمنڈ جوبلی پر مبارکباد پیش کی جو کہ11جولائی2017ءکو منائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ گذشتہ چھ دہائیوںمیں آغا خان ڈیویلپمنٹ نیٹ ورک کو بنانے میں ہزہائنس کی قیادت کے کردار کو سراہا جس نے پاکستان اور دنیا بھر میں سماجی ،ثقافتی اور معاشرتی ترقی میں متاثر کن کام کیا ہے۔ انہوںنے غربت کو ختم کرنے اور بنیادی ڈھانچے(Infrastructure)کی فراہمی کیلئے گلگت بلتستان اور چترال کے پہاڑی علاقوں میں آغا خان رورل سپورٹ پروگرام کے سماجی ترقی کے منصوبوں کابھی حوالہ دیا۔ سینیٹر بیگم نزہت صادق نے پاکستان کی تخلیق اور تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں ہزہائنس کے خاندان کی کاوشوں کو بھی یاد کیا۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ روایت کے مطابق اس رواں سال کے دوران نئی ترقی کے منصوبے اور اقدامات شروع کئے جائیںگے جو اس جوبلی سال کی علامت ہونگے۔

Related Articles

Back to top button