تازہ ترین

نوازشریف نے کہا تھا الزامات ثابت ہوگئے تو مستعفی ہوجاؤں گا،وعدہ پورا کریں : خورشید شاہ

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ نوازشریف نے خود کہا تھا کہ الزامات ثابت ہوگئے تو مستعفی ہوجاوں گا .پارلیمنٹ خطرے میں ہے وزیراعظم اپنے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔اپنے چیمبر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہاکہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے خود عہدہ چھوڑ کرعدالتی فیصلے پرعملدرآمد کیا تھا اور پھرملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پرامن انتقال اقتدار ہوا تاہم آج پارلیمنٹ خطرے میں ہے نواز شریف نے کہا تھا کہ الزامات ثابت ہو جائیں تو استعفیٰ دے دوں گا میرا مطالبہ ہے وزیر اعظم اپنے کہے کی پاسداری کریں اور جمہوریت کے تسلسل کےلئے عہدے سے مستعفی ہوجائیں۔خورشید شاہ نے کہاکہ حکومت آج جس رویئے کا اظہار کر رہی ہے وہ باعث تشویش ہے .وزرا اداروں کو بدنام کر رہے ہیں جبکہ ریاست شخصیات سے نہیں بلکہ اداروں سے چلتی ہے اور اداروں کے کمزور ہونے سے دشمن مضبوط ہو رہے ہیں اگر حکومت چاہتی ہے کہ پارلیمنٹ چلے تو وزیر اعظم اپنے عہدے سے علیحدہ ہوجائیں۔

Related Articles

Back to top button