تازہ ترین

آخر کار گولدور پیدل پل پرکام کا افتتاح بدست ایم این اے شہزادہ افتخار الدین ہوگیا

چترال(نمائندہ )ایم این اے فنڈز کے تحت گولدور پیدل پل کی بحالی پر کام شروع کرنے کا افتتاحایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے کیا۔ ایم این اے شہزادہ افتخار الدین نے جمعہ کے روز گولدور کا دورہ کیا. چترال ژانگ بازار کے ساتھ گولدور سے منسلک اس پل کو نہ صرف گولدور کے باشندے بلکہ قریبی گاؤں میں رہنے والوں کی طرف سے بھی ہسپتال اور سکولزکے لئے استعمال کیا جاتا تھا. جو کہ گذشتہ سیلاب میں سیلاب برد ہوگیا تھا جسکے وجہ سےرہائشیوں  کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا۔اس سلسلے میں گولدور کے باشندوں کی درخواست پر یہ منصوبہ 2017 میں فراہم کردہ ایم این اے فنڈز کے تحت منصوبوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ۔اس موقع پر ممبرقومی اسمبلی شہزادہ افتخارالدین نےضلعی حکومت کوشدیدتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ریاست مدینہ کی طرزپرحکومت قائم کرنے کے دعویداراب چترال میں نریندرمودی کاکرداراداکررہے ہیں جوکہ شرمناک اورترقی کی راہ میں رکاوٹ کاباعث ہے ۔انہوں نے چترال میں ترقیاتی کاموں پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ وزیراعظم نوارشریف کاچترال کی طرف خصوصی توجہ کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ چترال کے عوام احسان شناس ہیں اوروہ احسان کابدلہ دینے میں کوئی ثانی نہیں رکھتے ۔ایم این اے نے صوبائی حکومت کوتنقیدکانشانہ بناتے ہوئے کہاکہ نوازشریف پرکیچراچھالنے والے اپنے صوبے کے عوام کوسہولیات کی فراہمی اورگڈگورننس دینے میں ناکام ہوگئے ہیں جس کاثبوت ہرسال غیراستعمال شدہ فنڈزکی بڑی مقدارمیں واپس ہوناہے جوکہ اس سال 54فیصدہے جبکہ انکی حکومت کے پہلے سال 97ارب،دوسرے سال 129ارب اورتیسرے سال 140ارب روپے لیپس ہوئے جوان کی نااہلی کامنہ بولتاثبوت ہے. افتتاح کے موقع پر چترال ٹاؤن کیImage may contain: 4 people, people smiling, people sittingایک بڑی تعداداور مقامی رہنما موجود تھے. ایم این اے فنڈز کے ۔تحت گولدور پیدل پل کی بحالی پر کام شروع ہونے سے آس پاس کے علاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔اس موقع پر اُنہوں نے ایم این اے چترال شہزاد افتخار الدین کا شکریہ ادا کیا

Related Articles

Back to top button