تازہ ترین

گولین گول بجلی گھر سے اپر چترال کو بجلی کی فراہمی کو جلد ازجلد یقینی بنایا جائے ۔ ویلج کونسل پرواک

مستوج (نمائندہ  )ویلج کونسل پرواک کا ایک ہنگامی اجلاس زیر صدارت نائب ناظم پرواک عید علی ویلج منعقد ہوا جس کا مقصد گولین گول بجلی گھر سے بجلی کی شروعات اور اپر چترال کو بجلی نہ دینے کے حوالے سے لائحہ عمل پر بات کرنا تھا ۔اجلاس میں ممبران نے مشترکہ طور پر گولین گول بجلی گھر کی کامیابی پر حکومت پاکستان اور عوام چترال کو مشترکہ طور پر مبار باد ی دی اور مطالبہ کیا کہ جلد ازجلد گولین گول بجلی گھر سے اپر چترال کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر مرد وخواتین کو ساتھ لے کر بھر پوراحتجاجی تحریک چلائی جائے گی ،کیونکہ علاقہ گزشتہ 32مہینوں سے تاریکی میں ڈوبا ہوا ہے جبکہ صوبائی ووفاقی حکومتین اس سلسلے میں ابھی تک کوئی کردار ادا نہیں کیا ۔ اگر حکومت اور منتخب نمائندگان علاقہ کے اس گھمبیر مسئلے کو جلد ازجلد حل نہ کیا تو احتجاجی تحریک چلائی جائے گی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے رونما ہونے کی صورت میں تمام تر ذمہ داری صوبائی ووفاقی حکومتوں ، ایم این اے چترال ، ایم پی اے مستوج اور ضلعی وتحصیل انتظامیہ پر عاید ہوگی ۔

Related Articles

Back to top button