تازہ ترین
صوبائی اسمبلی کیلئے چترال کی نشست کم کرنے کیخلاف قرارداد جمع

صوبائی اسمبلی کیلئے چترال کی نشست کم کرنے کے فیصلے کیخلاف اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کر دی گئی۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان کی جانب سے جمع کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ حالیہ مردم شماری کے نتیجے میں ضلع کی دو نشستوں سے ایک کم کرنے پر پسماندگی میں اضافہ ہوگا۔قرارداد میں کہا گیا کہ اس فیصلے کے باعث چترال میں عام انتخابات کے بائیکاٹ کا بھی خدشہ ہے لہٰذا وفاقی حکومت سے نشست بحال کرنے کی درخواست کی جائے۔



