تازہ ترین

ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے گورین گول کے مقام پر قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

چترال (نمائندہ ڈیلی چترال) دروش ٹاﺅن سے متصل شیشی کوہ وادی میں برفانی تودے کی زد میں آکر چار چرواہے جان بحق ہوگئے جوکہ بلندی پر واقع گورین گول میں اپنے مال مویشی واپس لانے کے لئے جار ہے تھے ۔ جان بحق ہونے والوںمیں دو افراد مومن خان اور امیر زادہ خان پسران خائستہ خان کا تعلق شیشی کوہ سے تھا جبکہ سعد ملوک ولد بہادر خان اور عثمان خان ولد گل محمد کا تعلق کاوتی ارند وسے بتایا جاتا ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں بارش کے نتیجے میں شیشی کوہ کے جنگل میں برفباری ہوئی تھی اور موسم کے پھر گرم ہونے پر تودے کی شکل کی اختیار کرلی اور معمول کے مطابق چرواہوں کا قافلہ اپنے بکریوں کے لئے اوپر جاتے اس کی زد میں آگئے جن میں کئی نے جان بچانے میں کامیاب ہوگئے ۔ واقعہ ہفتے کے دن نماز معرب سے پہلے پیش آیا تھا مگر رات کی تاریکی کی وجہ سے امدادی کام شروع نہ کئے جاسکے جبکہ اتوار کے روز ریسکیو 1122کی ٹیم موقع پر پہنچ کر لاشوں کو باہر نکالنے کے کام میں مصروف ہے اور اب تک اطلاعات کے مطابق صرف ایک لاش کی برامدگی ہوسکی ہے۔ دریں اثنا ءضلع ناظم چترال مغفرت شاہ نے گورین گول کے مقام پر قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ہے۔

Related Articles

Back to top button