تازہ ترین

ایم این اے عبدالاکبرچترالی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک استحقاق لواری ٹنل کے حوالے جمع کردی

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی رہنماممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالاکبر چترالی نے قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک استحقاق لواری ٹنل کے حوالے جمع کردی ہے۔تحریک استحقاق میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ چھ نومبر2018کو لواری ٹنل کے حوالے سے ان کے سوال کے جواب میں مواصلات کی وزارت کی طرف سے کہا گیا تھا کہ لواری ٹنل کو عوام کی سہولت کے لئے بارہ گھنٹے کے بجائے اٹھارہ گھنٹے کردیا گیا جبکہ حقیقت اسکے خلاف ہے اورلواری ٹنل اب بھی صرف 12گھنٹے آمدورفت کے لئے کھلا رکھا جاتا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں اور مسافروں کو شدید اذیت سے دوچار ہونا پڑتا ہے۔کانوائے کی شکل میں گاڑیاں ٹنل کے اندر داخل ہوتی ہے جس سے کسی بھی وقت کوئی بھی حادثہ رونما ہوسکتا ہے لہذا اس تحریک استحقاق کو منظور کیا جائے اور کمیٹی کے حوالے کیا جائے تاکہ آئیندہ اس مقدس ایوان کا استحقاق مجروح نہ ہو۔

Related Articles

Back to top button