شالیستان کجو سے تعلق رکھنے والے استاذ القراء ،استاذ دارالعلوم چترال قاری محمد شعیب مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ وہ گزشتہ چند ہفتوں سے بیمار تھے ، ان کو علاج کےلئے پشاور لے جارہے تھے جوکہ دیر پہنچ کر حالت مزید بگڑ گئی اور وہ خالق حقیقی سے جاملے ۔ یقیناً ہم سب کے لئے یہ دکھ کی گھڑی ہے ، ہماری دعا ہے کہ اللّہ پاک مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے آمین۔