تازہ ترین
ہسپتالوں سے نکلنے والا تقریباً 20 فیصد طبی فضلہ انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے/ڈاکٹرارشاد/اعجاداحمد


جسے سائنسی انداز میں مناسب طریقے سے تلف کرناچاہیے۔ سولڈ ویسٹ انسانیت کیلئے ایک چیلنچ سے کم نہیں جسکی وجہ سے مختلف موذی امراض پھیلنے کے ساتھ صحت مند ماحول پہ مضر اثرات پڑنے کے خطرات بدستور موجود رہتے ہیں۔ہسپتالوں سے نکلنے والا تقریباً 20 فیصد طبی فضلہ انسانی صحت کے لیے انتہائی خطرناک ہے جسے فوری اور منظم طور پر تلف کرنے کی ضرورت ہے۔ا س حوالے سے متعلقہ اسٹاف کوآگاہی دینا اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہاکہ ویسٹ مینجمنٹ کی فزیبیلیٹی رپورٹ تیار کی گئی ہے، جس کی تکمیل سے ڈی ایچ کیوہسپتال میں صفائی کی صورتحال کی بہتری، کچرہ اٹھانے اور اسے ٹھکانے لگانے کے عمل کو مزیدبہترکیاجائے گا۔دوران تربیتی ورکشاپ شرکاء نے سوال و جواب کئے اور ہسپتالوں میں صفائی کے بعد جمع ہونے والے کچرے کو جدید سائنسی طریقے سے ری سائیکلنگ کے حوالے سے معلومات حاصل کیں۔انہوں نے کہاکہ ایم ایس چترال کی خصوصی درخواست پرویسٹ مینجمنٹ ورکشاپ کاانعقادکیا گیا ہے۔ جس سے مثبت نتائج برآمد ہونگے۔ آخرمیں مہمان خصوصی اوردیگرسینئرڈاکٹرزنے شرکائے ورکشاپ میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیں۔