تازہ ترین

چترال میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، محکمہ موسمیات

محکمہ ریلیف بحالی و آبادکاری خیبر پختونخوا
پشاور: چترال میں درجہ حرارت میں اضافے کا امکان، محکمہ موسمیات
پشاور:چترال میں درجہ حرارت میں آئیندہ 36گھنٹوں میںاضافے کیساتھ،موسلادھاربارشوں اور گلیشیئرپھٹنے کے امکانات۔محکمہ موسمیات
پشاور: چترال کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کےخدشات ہیں۔محکمہ موسمیات
پشاور: چترال سمیت سوات، دیر اپر اینڈ لوئر، کوہستان لوئر،کوہستان اپر اور کوہستان پالس میں ندی نالوں میں طغیانی کے خدشات ہیں۔محکمہ ریلیف
پشاور: گلیشیئر وادیوں میں رہنے والے عوام احتیاط کریں اور متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہیں۔محکمہ ریلیف، خیبر پختونخوا
پشاور: ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں عوام ندی نالوں میں ممکنہ طغیانی کے مدنظر خود بھی دور رہیں اور جانوروں کو بھی دور رکھیں۔
پشاور:محکمہ ریلیف کا چترال سمیت، سوات، دیر اپر اینڈ لوئر، کوہستان، کوہستان پالس کے ضلعی انتظامیہ کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت۔ محکمہ ریلیف
پشاور: تمام سیاح ملاکنڈاور ہزارہ ڈویژن میں سفر سے متعلق احتیاط کریں اور چترال کے دورافتادہ وادیوں میں جانے سے گریز کریں۔ محکمہ ریلیف
پشاور: محکمہ ریلیف کا ضلعی انتظامیہ کو ضروری احتیاطی تدابیر اپنانے، ایمرجنسی سٹاف کی دستیابی اور برقت حکومتی امداد شروع کرنے کا الرٹ جاری۔محکمہ ریلیف، خیبر پختونخوا
پشاور: تمام متعلقہ اداروں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت، محکمہ ریلیف، خیبر پختونخوا
پشاور: عوام پی ڈی ایم اے ،خیبر پختونخوا کے ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے نمبر 1700پررہنمائی کے لئے کسی بھی وقت رابطہ کر سکتے ہیں۔محکمہ ریلیف خیبر پختونخوا

Related Articles

Back to top button