اپرچترال میں ماحول کو سرسبز و شاداب اور آلودگی سے پاک کرنے کے لیے پندرہ لاکھ پودے لگائیں جائینگے /ڈپٹی کمشنر منظوراحمدافریدی

چترال (ڈیلی چترال نیوز) ڈپٹی کمشنر اپرچترال منظوراحمدافریدی نے چترال ڈویلپمنٹ مومنٹ (سی ڈی ایم) کے عہدہداروں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہاہے کہ کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت اپرچترال میں پودا لگاکرشجرکاری مہم کاباقاعدہ آغاز کیاہے ۔اس سال کلین گرین مہم کے تحت ضلع بھر میں ماحول کو سرسبز و شاداب اور آلودگی سے پاک کرنے کے لیے پندرہ لاکھ پودے لگائیں جائینگے ۔نوجوان نسل پودے لگا کر ان کی حفاظت کی ذمہ داری نبھائیں۔ ڈپٹی کمشنر منظوراحمدافریدی نے اپرچترال کے باسیوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ شجر کاری مہم کو کامیاب بنانے کے لیے اپنے حصے کا کم ازکم دو،دو پودے ضرور لگائیں۔ درخت ہمارے دوست ہیں یہ نہ صرف ہمیں تازہ آکسیجن فراہم کرتے ہیں بلکہ قدرتی آفات کی شرح کم کرنے میں ان کی بڑی کردار ہے۔اوراسلامی تعلیمات میں بھی درخت لگانے پرزوردیاگیااوراسے صدقہ جاریہ قراردیاہے۔





