تازہ ترین
چترال کے نواحی گاوں بروز میں DSP چترال سٹی سعید الرحمن کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد

چترال کے نواحی گاوں بروز میں DSP چترال سٹی سعید الرحمن کی سربراہی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مقامی نمائندگان ، نوجوانان اور عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کھلی کچہری میں منشیات کی روک تھام اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے سلسلے میں گفت و شنید کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے عوام علاقہ کو اعتماد میں لیا گیا۔ عوام علاقہ خصوصا” نوجوانون نے پولیس پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے منشیات کی روک تھام کے سلسلے میں پولیس کے شانہ بشانہ کام کرنے کا تہیہ کیا۔
اس سلسلے میں ضلع بھر کے عوام سے اپیل ہے۔ کہ اس مقصد کے حصول کے لیے پولیس سے بھر پور تعاون کریں۔ اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائگا۔



