تازہ ترین
اپرچترال کے گرین گوداموں میں محکمہ خوراک کی غفلت کی وجہ سے گندم کا کوٹہ ابھی تک ذخیرہ نہیں ہوسکا ہے،رکن صوبائی سیدسردارحسین شاہ


مسلسل انکار پر وقت ہاتھ سے نکلتا جارہا ہے جبکہ گرمی کی آمد کے بعد کوراغ کی پہاڑی سے گاڑیوں کا گزر تو درکنارپیدل چلنا بھی ناممکن ہوگا۔ ایم پی اے نے کہاکہ اگریہی صورت حال جاری رہا تو اپر چترال میں اشیائے خوردونوش کی بھی شدید قلت اور قحط ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ یارخون، تریچ، تورکھو، لاسپور اور دوسرے علاقوں کے گرین گوداموں میں محکمہ خوراک کی غفلت کی وجہ سے گندم کا کوٹہ ابھی تک ذخیرہ ن ہ ہوسکا ہے اور شدید بارشوں کی وجہ سے کوراغ اور دوسری وادیوں کی سڑکیں بند ہونے پر صورت حال اور بھی گھمبیر ہوسکتی ہے اور انسانی المیہ رونما ہوسکتا ہے۔ انہوں نے صوبائی اور ضلعی حکومتوں سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ کوراغ کے مقام پر سڑک اور پل کی تعمیر کے لئے فنڈ ز جلد ازجلد ریلیزکئے جائیں تاکہ کام کا آغازکیا جاسکے۔