تازہ ترین
کرپشن فری پاکستان مہم کے حوالے سے 29۔ مئی کو چترال میں ایک جلسہ عام منعقد ہوگا۔جماعت اسلامی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری عبدالواسع


میں چترال کا جلسہ سنگ میل ثابت ہوگا جس کے لئے جماعت کے کارکنوں نے ابھی سے تیاریاں شروع کرکے شب وروز محنت میں مصروف ہیں تاکہ اس جلسے کو دوسری سیاسی جماعتوں کے لئے مثال بنایا جاسکے۔ جماعت اسلامی کے رہنما نے کہاکہ کرپشن کے خلاف نہ صرف جماعت اسلامی کا موقف سب سے واضح اور نمایان ہے اسی طرح اس کے رہنماؤں کا کردار بھی بے داغ اور صاف ستھرا ہے اور پانامہ لیکس کے اس حمام میں صرف اور صرف جماعت اسلامی کے لیڈر کسی کو نظرنہیں آئے اور نہ اس کے کسی وزیر کے خلاف کبھی کرپشن کا ریفرنس بنانے کی کوئی جراء ت کرسکا۔ پانامہ لیکس کے بارے میں جوڈیشل کمیشن کے بارے میں امیر جماعت نے ایک ہفتہ پہلے جو بیان دیا تھا، سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس نے بھی اس کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ کمیشن میں کئی دہائی سال لگ جائیں گے۔ اس موقع پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے ضلع ناظم مغفرت شاہ نے کہاکہ ڈسٹرکٹ کونسل کا ترقیاتی فنڈ وہ ضلعے کے ایم پی ایز کے ایما پر خرچ نہیں کرسکتے کیونکہ یہ فنڈ ضلع کونسل کے منتخب نمائندے ہی اپنے علاقوں میں اپنی ترجیحات کے مطابق ترقیاتی کاموں پر صرف کرنے کا مجاز ہیں اور پی پی پی سے تعلق رکھنے والے ایم پی ایز اپنی کمزوری چھپانے کے لئے ضلعی حکومت پر الزامات عائد کررہے ہیں جبکہ عوام پر تمام حقائق عیاں ہیں۔