تازہ ترین

حادثے میں زخمی تین طلباء کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہنگامی بنیاد پر پشاور منتقل

چترال(نامہ نگار)لوئر چترال سکول وین حادثے میں زخمی طلباء کا علاج جاری۔ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کے احکامات کی روشنی میں زخمی طلباء کو ہر ممکن علاج معالجہ فراہم کیا جا رہا ہے۔ چترال سکاؤٹس اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے اج کے حادثے میں زخمی تین طلباء کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے ہنگامی بنیاد پر پشاور منتقل کر دیا گیا،اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد علی خان صاحب ، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز محمد عاطف جالب ، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز عدنان حیدر ملوکی اور کیپٹن شہزاد بھی موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے زخمی طلباء کے خاندانوں کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button