تازہ ترین
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چترال نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چترال کا دورہ کرکے زخمی بچوں کی عیادت کی

چترال(نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال صلاح الدین کنڈی نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال لوئر چترال کا دورہ کرکے زخمی بچوں کی عیادت کی۔انہوں نےڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال ایمرجنسی وارڈ کا دورہ کرکے سکول وین حادثے میں زخمے ہونے والے سکول کے بچوں کی عیادت کی ۔اس موقع پر ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر احمد عیسی اور ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل سٹی چترال سجاد حسین بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔انھوں نے ڈی۔ایچ۔کیو ہسپتال لوئر چترال ڈاکٹر شھزادہ حیدرالملک سے بھی ملاقات کی۔ ڈی۔پی۔او لوئر چترال نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال چترال میں زخمی بچوں کی دیکھ بھال اور علاج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہسپتال انتظامیہ اور تمام سٹاف کو خراج تحسین پیش کیا۔



