ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لویر چترال نے ژوغور چترال سے تعلق رکھنے والا محمد اعجاز کو چرس اسمگل کرنے کی جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے سزا

چترال (نمائندہ ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج لویر چترال تنویر اقبال کی عدالت نے ژوغور چترال سے تعلق رکھنے والا محمد اعجاز ولد محمد اسحاق کو 13480گرام چرس اسمگل کرنے کی جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی ہے۔ استعاثہ کے مطابق اس سال 4فروری کو تھانہ چترال کے ایس ایچ او سب انسپکٹر منیر الملک نے محمد اعجاز کی گاڑی کو چترال بازار میں روک کر تلاشی لینے پر گاڑی کے مختلف خانوں میں مجموعی طور پر 13کلوگرام اور 480گرام چرس برامد ہوئی تھی۔ 25 فروری کو کیس کا چالان عدالت میں پیش ہوئی تھی جس کا فیصلہ گزشتہ دنوں سنادی گئی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق استعاثہ نے کیس کو مکمل طور پر اورکسی شک وشائبہ سے دور ثابت کرنے میں کامیاب ہوئی اور چونکہ برامد کردہ چرس کی مقدار 10کلوگرام سے ذیادہ ہے، اس بنا پر ملزم کو عمر قید اور پانچ لاکھ روپے جرمانے سزا دی جاتی ہے جبکہ جرمانے کی رقم کی عدم ادائیگی پر انہیں مزید چھ ماہ قید کی سزا بھگتنا ہوگا۔ فیصلہ سنائے جاتے وقت مجرم کمرہ عدالت میں پولیس کی تحویل میں موجود تھا جسے ڈسٹرکٹ جیل بھیج دیا گیا۔



