اظہارتشکر…………ازطرف انفارمیشن سیکرٹری پی پی پی تحصیل دورش عمران حسین اوراہل خانہ

چترال (ڈیلی چترال نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی تحصیل دروش کے انفارمیشن سیکرٹری عمران حسین سکنہ دروش نےایک اخباری بیان میں کہاہے کہ ہم اپنے ان تمام دوست و احباب، رشتہ داروں، قابل فخر ہمسایوں ،سرکاری و غیر سرکاری اداروں کے سربراہان و عہدادران اور سیاسی شخصیات کا تہہِ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں کہ جنہوں نے میرے چچا ریٹایرڈ صوبیدار میجر جمعہ خان کے اس دنیائے فانی سے رخصت ہونے پر ہمیں حوصلہ دینے اور ہمارے غم کو بانٹنے کے لیے بنفسِ نفیس خود تشریف لائے ۔ ٹیلی فون ، ایس ایم ایس ، سوشل میڈیا اور ای میل کے ذریعے دنیا بھر سے اپنی پیغا مات بھیج کر ہمارے غم میں برابر کے شریک ہوئے۔
ہم معذرت چاہتے ہیں آپ سب سے کہ فردا فردا ہر ایک کا شکریہ ادا کرنا ہمارے لیے ممکن نہیں ہے اس لیے ہم چترال کے لوکل اخبارات کے ذریعے آپ سب کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں کے اللہ تعالیٰ آپ سب کو اور آپ کے خاندانوں کو اپنے امان میں رکھیں۔امین



