تازہ ترین

گورنمنٹ ھائی سکول ریشن میں بچوں کے حقوق کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد

چترال(شہزاداحمدشہزاد )گورنمنٹ ھائی سکول ریشن میں بچوں کے حقوق کے حوالے سے ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا پروگرام کا انعقاد چائلڈ پروٹیکشن پروجیکٹ یونسف اور ایس آر ایس پی نے مل کر کیا تھا پروگرام کا مقصد معاشرے میں بچوں کی بنیادی حقوق کو تحفظ فراہم کرکے ایک بہتر معاشرے میں ایک بہتر زندگی گزارنے کا موقع فراہم کرنا تھا پروگرام میں ترقی آف*سوشل چینگ نے بچوں کے حقوق کے حوالے سے ایک بہترین ڈرامہ بھی پیش کیا ڈرامے کا ٹائٹل تھا نگہداشت اس ڈرامے میں مختلف فنکاروں نے پرفارم کیا اور مختلف ائٹم پیش کیے مثلا
بچوں کے بنیادی حقوق اور تحفظ بچوں سے محنت مشقت بچوں کی صحت اور خوراک پولیو ویکسین بچوں سے جنسی تشدد اور ہراسمنٹ کم عمری میں شادی، خودکشی اور بچیوں کی تعلیم کے حوالے سے مختلف خاکے پیش کیے گئے اور حاضرین سے خوب دات وصول کیا پروگرام میں چترال کے دو معروف مزاحیہ فنکار افسر علی اور اور صوبیدار توکل بھی اس ڈرامے کا حصہ تھے پروگرام میں گورنمنٹ ھائی سکول ریشن کے اساتذہ بچے اور بچیاں اور اس کے علاو ریشن کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے عمائدین بھی تشریف فرما تھے ڈرامے کے فنکاروں نے شائقین کو خوب محظوظ کیا اور خوب داد بھی اصول کیا آخر میں ریٹائر پرنسپل صاحب الرحمن صاحب نے اس با مقصد پروگرام اور ڈرامے کو سراہتے ہوئے اس کی اہمیت کو اجاگر کیا اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button