ضلعی انتظامیہ لوئرچترال کا کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کےلئے یوم سیاہ کے موقع پر ٹاون ہال چترال سے اتالیقی پل تک احتجاجی ریلی نکالی

چترال (ڈیلی چترال نیوز)ڈسٹرکٹ یوتھ آفس لوئرکی تعاون سےضلعی انتظامیہ لوئرچترال کا کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کےلئے یوم سیاہ کے موقع پر ٹاون ہال چترال سے اتالیقی پل تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں اسسٹنٹ کمشنرلوئرچترال محمدعاطب جالب،ایڈیشنل اسسٹنت کمشنرعدنان حیدرملوکی،ڈسٹرکٹ خطیب مولانافضل مولا،ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسرلوئرچترال جبارغنی ،ٹی ایم اوتحصیل چترال حنیف اللہ، محکمہ پولیس کے ذمہ داران،تحصیل میونسپل انتظامیہ،محکمۂ تعلیم اور تمام لائن ڈیپارٹمنٹس کے نمائندوں، طلباء اور زندگی کے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے افرادنے شرکت کیں۔ واک کے شرکاء نے کشمیر پربھارتی کے غیر قانونی قبضہ کے خلاف نعرے بازی کی اور کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنرعاطب جالب نے کہاکہ کشمیر پر بھارتی فوجی قبضے کو 76 سال مکمل ہونے پر کنٹرول لائن کی دونوں جانب کشمیری عوام آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔مشکل کے اس گھڑی میں پاکستانی عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انکی ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ آخر میں کشمیر اور فلسطین کے عوام کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔










