تازہ ترین
وفاقی حکومت کی طرف سے صوبہ خیبر پختونخوا کے ساتھ امتیازی سلو ک اور اس کو ملنے والی فنڈز کو 140ارب روپے سے گھٹاکر 113ارب روپے کرنے کی وجہ سے وسائل کی کمی کا شکار ہے عمران خان


نے وفاقی حکومت کی طرف سے ضلعے کے اندر تین سڑکوں کی تعمیر میں وفاقی حکومت کی طرف سے فنڈنگ کے ذکرپر عمران خان نے کہاکہ نوازشریف اگر اپنے وعدوں کو پورا کررہے ہوتے تو پاکستان کا نقشہ ہی بدل جاتا لیکن جھوٹے وعدے کرنا ان کی مجبوری اور عادت ثانیہ بن چکی ہے اور چترال میں سڑکوں کی تعمیر محض وعدے ہیں۔ اس سے قبل ضلع ناظم چترال مغفرت شاہ، ڈپٹی کمشنر چترال اسامہ احمد وڑائچ اور ایم پی اے سلیم خان نے انہیں گزشتہ سال سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچروں کی تفصیل بتادی۔ انہیں بتایاکہ اس سال بھی موسم گرما کے آغازہی میں سیلاب کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور ارسون ، عشریت ، بریپ سمیت دوسرے علاقوں میں سیلاب نے کئی گھرانوں کو بے گھر کردیا ہے اور سڑکوں اور پلوں کو نقصان پہنچادیا ہے۔