کوشٹ اے اور ریشن اے خیبر پختونخوا گولڈ کپ پولو ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں

بونی ( جمشید احمد)جشنِ خزان خیبرپختونخوا گولڈ کپ پولو ٹورنامنٹ 2026ء کے سنسنی خیز اور دلچسپ سیمی فائنل مقابلے اج پولو گراونڈ بونی میں کھیلے گئے سیمی فائنل مقابلوں میں کوشٹ اے نے چترال اے کو اور ریشن اے نے ہیڈکوارٹر بونی کی ٹیم کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گئ ۔ٹورنامنٹ کا فائنل کل کوشٹ اے اور ریشن اے کے درمیان کھیلا جائے گا۔
سیمی فائنل کے مقابلوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے شائقینِ پولو اور زندہ دلانِ بونی کی بڑی تعدادپولو گراؤنڈ میں موجود تھے
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اپر چترال سلطان نورالدین احمر، ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر شہناز بی بی، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹرامیر شاہ، پولو ایسوسی ایشن اپر چترال کے صدر شمیم احمد سمیت مختلف مکاتبِ فکر کی نمایاں شخصیات نے سیمی فائینل کے دلچسپ مقابلوں سے لطف اندوز ہوئے
میچ کے آغاز سے قبل پولو ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدر اور معروف لیجنڈ پولو کھلاڑی شمیم احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپر چترال میں پولو کے فروغ کے لیے تمام تروسائل اور ممکنہ کوششیں بروئے کار لائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے مختلف علاقوں کے پولو گراؤنڈز کی تعمیر و مرمت کے لیے فنڈز کی منظوری دے دی ہے۔جن علاقوں میں پولو گراؤنڈز موجود نہیں ہیں، وہاں نئے گراؤنڈز کا قیام ان کی اولین ترجیح ہے۔
نومنتخب پولو ایسو سی ایشن کے صدرشمیم احمد کی پولو کی فروع کے لیے ابتدائی کاوشوں کو سراہا جا رہا ہے، اور توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ ان کی قیادت میں خطے میں پولو کی ترویج سے پولو اور سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔








