تازہ ترین
13 لاشیں افغان علاقہ ناڑئے سے ایک نگر چترال کے مختلف مقامات میں دریاء سے بر آمد ،مزیدتلاش جاری
امدادی کاروئیاں شروع کردی ہیں ۔ اور اب تک 50فوڈ پیکیج ،30بسترے50 ترپال اور بڑی مقدار میں میڈیسن فراہم کیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر چترال اُسامہ احمد وڑائچ نے 28ہلاکتوں کی تصدیق کر دی ہے ۔ جبکہ دیگر ذرائع 31ہلاکتیں بتا رہے ہیں ۔ ضلع ناظم چترال نے اُرسون سیلاب سانحے کو انتہائی افسوسناک واقعہ قرار دیا ہے ۔ اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے اس بات پر انتہائی افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ کہ چترال ڈیزاسٹر ہٹ زون بن گیا ہے ۔ لیکن ان آفات کو ڈیل کرنے کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر ، پراونشل ڈیزاسٹر اور ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر منیجمنٹ مکمل طور پر ناکام ہو گئے ہیں ، انہوں نے کہا ۔ کہ اسلام آباد اور پشاور میں بیٹھے ہوئے آفیسران کو متاثرین کی مشکلات کا ذرا برابر احساس نہیں ہے ۔ اور آفت کے آنے کے بعد ضلعی انتظامیہ کو سب کی منٹ سماجت کرنی پڑتی ہے ۔ جبکہ ضرورت اس امر کی ہے ۔ کہ چترال میں آفات ست نمٹنے کیلئے ایک منظم سسٹم ہو نا چاہیے ۔ جن کے ساتھ ایکسپرٹ اور ٹیکنکل افرادی قوت ہونی چاہیے ۔ نیز تمام تر ضروریاٹ کا سٹاخ چترال میں موجود ہوں ۔