تازہ ترین

چترال لوئرآل پارٹیز کا اجلاس،ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار کی حمایت کا اعلان

چترال(نامہ نگار )پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی عبداللطیف کی نااہلی کے بعد خالی شدہ NA-1چترال کی نشست پر ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کے علاوہ تمام سیاسی جماعتوں نے ایکاکرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی حمایت کا اعلان کردیا۔ منگل کے روز جماعت اسلامی کے صوبائی نائب امیر مغفرت شاہ کے زیر صدارت منعقدہ آل پارٹیز اجلاس کے بعد اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اگر سیاسی جماعتوں کی چارٹر ڈیمانڈ میں شامل چترال کے اندر مختلف روڈ منصوبوں اور اپر چترال میں 144میگاواٹ ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ کی فنڈنگ کے لئے وزیر اعظم شہباز شریف کی طرف سے مثبت جواب اور یقین دہانی ہوجائے تو تمام سیاسی جماعتیں برسر اقتدار پارٹی پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امیدوار کی مکمل حمایت کریں گے۔ جماعت اسلامی کی دعوت پربلائی گئی اس اجلاس میں لوئر چترال اور اپر چترال کے اضلاع کے ضلعی سربراہ موجود تھے جن میں جماعت اسلامی کے لوئر چترال کے وجیہ الدین اور اپر چترال کے اسد الرحمن، پی پی پی کے لوئر چترال کے انجینئر فضل ربی جان، جے یو آئی کے لوئر چترال کے مولانا عبدالشکور اور اپر چترال کے مولانا محمد یوسف، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے لوئر چترال کے عبدالولی خان ایڈوکیٹ اور اپر چترال کے سید احمدخان، اے این پی کے لوئر چترال کے حاجی عیدالحسین اور اپر چترال کے شاہ وزیر لال جبکہ پی ٹی آئی کے لوئر چترال کے جنرل سیکرٹری اور تحصیل چیرمین دروش سید فرید جان شامل تھے جبکہ ان کے علاوہ سابق ایم این اے شہزادہ افتخار الدین اور مختلف سول سوسائٹی تنظیموں کے رہنما بھی موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پیسے کی سیاست کو ہمیشہ کے لئے دفن کردیا جائے گا جس کے لئے آپس میں اتحادو اتفاق کو قائم رکھیں گے۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے سید فرید جان نے کہا کہ انہیں اس بات سے اصولی طور پر اتفاق ہے لیکن یہ سیٹ چونکہ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی کو بلاوجہ نااہل کرنے سے خالی ہوئی ہے اس لئے چترال کے ننگ وناموس کی خاطر تمام جماعتیں اس جماعت کی امیدوار پر اتفاق رائے پیدا کریں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button