نوتعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی اپنے آفس میں پولیس افسران کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد

نوتعینات ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی اپنے آفس میں پولیس افسران کے ساتھ خصوصی میٹنگ کا انعقاد
میٹنگ میں ایس۔پی انوسٹی گیشن محمد شفی شفاء ، ایس۔پی ایلیٹ فورس عتیق الرحمن ، ڈی۔ایس۔پی۔ہیڈکوارٹر اقبال الدین، ڈی۔ایس۔پی۔سکیورٹی تمیزالدین، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل چترال سجاد حسین، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل دروش اقبال کریم، ایس۔ڈی۔پی۔او سرکل بمبوریت احمد عیسی، ڈی۔ایس۔پی حسن اللہ اور دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے۔
میٹنگ میں درجہ ذیل امور پر تفصیلی بحث ہوئی ۔
تمام پولیس تنصیبات کی فل پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے اور اس سلسلے میں افسران باقاعدگی سے تنصیبات کی سکیورٹی انسپکشن کریں ۔
لوئر چترال کو منشیات سے پاک کرنے اور نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانے کے لئے تمام افسران اپنے اپنے حدود اختیار میں منشیات فروشان کے خلاف سخت کاروائیاں کریں ۔
تھانہ جات کے حدود میں موبائل / پیدل گشت کو باقاعدگی سے جاری رکھیں ۔
ممکنہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے کم سن رائیڈرز / ڈرائیوروں کے خلاف خصوصی مہم چلائی جائے ۔




