تازہ ترین

ضلع لوئر چترال میں بارش اور برفباری،تمام راستے ٹریفک کے لیے بحال

چترال (نامہ نگار )ضلع لوئر چترال میں بارش اور برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کی ہدایات پر تمام متعلقہ لائن ڈیپارٹمنٹس اور مشینری الرٹ پر ہیں۔تمام راستے ٹریفک کے لیۓ بحال ہیں۔عوامی حفاظت اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائی کے لئے محکمہ این ایچ اے کی مشینری لواری اپروچ روڈ پہ سنو کلئیرنس اپریشن میں مصروف عمل ہیں۔

انتظامیہ کی طرف سے خراب موسم میں غیر ضروری سفر کرنے سے گریز کرنے،موسم اور رسائی سڑکوں سے متعلق مکمل معلومات حاصل کر کے سفر اوردوران سفر سنو چین کا استعمال یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button