ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی محترمہ ثریا بی بی نے وادی کوراغ، اپر چترال میں 20 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے پروٹیکشن والز کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی محترمہ ثریا بی بی نے وادی کوراغ، اپر چترال میں 20 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے پروٹیکشن والز کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔
یہ منصوبہ علاقہ مکینوں کو سیلابی خطرات سے محفوظ بنانے اور بنیادی انفراسٹرکچر کو مضبوط کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے، جس سے نہ صرف قیمتی جان و مال کا تحفظ ممکن ہوگا بلکہ علاقے کی پائیدار ترقی میں بھی مدد ملے گی۔
افتتاحی تقریب میں جنرل سیکرٹری پاکستان تحریکِ انصاف اپر چترال علاؤ الدین عرفی، انفارمیشن سیکرٹری خواجہ خلیل الرحمٰن ,وہ سی چئیرمن کوشٹ ارشاد خان،وی سی چئیرمن بونی مظہر الدین، پارٹی کارکنان اور معزز اہلیانِ علاقہ نے شرکت کی۔
اہلِ علاقہ نے اس عوام دوست منصوبے پر ڈپٹی اسپیکر محترمہ ثریا بی بی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی اپر چترال کی ترقی و خوشحالی کے لیے ایسے ہی عملی اقدامات جاری رہیں گے۔
پاکستان تحریکِ انصاف — عوامی خدمت، مضبوط مستقبل
افگں رضا
فوکل پرسن ٹو
ڈپٹی اسپیکر خیبرپختونخوا
(ایم پی اے اپر چترال)