سابق صوبائی وزیر پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما سلیم خان کی قیادت میں ایک وفد نے گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات

پشاور(نامہ نگار)سابق صوبائی وزیر پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما سلیم خان کی قیادت میں ایک وفد نے گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی ، وفد میں عشریت کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت قاضی حسین احمد اور دیگر معززین شامل تھے
وفد نے گورنر کو علاقہ عشریت تحصیل دروش ضلع چترال میں لواری ٹنل اپروچ روڈ کی توسیعی سرگرمیوں کے دوران ہونے والے نقصانات سے اگاہ کیا انہوں نے کہا کہ نیشنل ہائی و اتھارٹی کی جانب سےBHU عشریت کی بحالی اور پی ٹئ سی ایل بلڈنگ کی دوبارہ تعمیر و دیگر بنیادی سہولیات کو پہنچنے والے نقصان کا تاحال ازالہ نہیں کیا گیا جس سے علاقہ مکین پریشان ہیں ، گورنر خیبر پختون خواہ نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ان کی ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ این ایچ اے کے حکام سے رابطہ کیا جائے اور یو سی عشریت کے مسائل اور چترال کے دیگر علاقوں مسائل کے فوری حل کو یقینی بنایا جائے ،
سلیم خان نے گورنر کو وفاقی محکمہ جات خاص کر پیسکو کے ذریعے چترال سٹی اور سین لشٹ گاوں کو ٹرانسفرمرز کی فراھمی متعلق گورنر کو آگاہ کیا جس پر گورنر نے چیف پیسکو کے ساتھ ٹلیفونک بات چیت کی، اور چترال میں ٹراسفرمرز کی اپگریڈیشن اور تنصیب کیلے ھدایات جاری کی.
سلیم خان نے گورنر کی جانب سے پارٹی رہنماؤں کی عزت افزائی عوامی مسائل کی حل میں دلچسپی کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا،



