تازہ ترین

سب انسپکٹرز قربان پناہ اور موسی محمد کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی

چترال/لوئر چترال پولیس کے دو سب انسپکٹرز کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی لوئر چترال پولیس کے دو سب انسپکٹرز کو شاندار کارکردگی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دے دی گئی۔ ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں پولیس لائن چترال میں منعقدہ باوقار تقریب میں ایس۔پی۔ایلیٹ فورس عتیق الرحمن اور ریٹائرڈ ایس۔پی میر کلان خان نے سب انسپکٹر قربان پناہ اور ڈسٹرکٹ پبلک پراسکیوٹر ایاز زرین اور ایس۔پی انوسٹی گیشن محمد شفی شفاء نے سب انسپکٹر موسی محمد کو انسپکٹر رینک کے بیجز لگائے۔ تقریب میں ایس ڈی پی او سرکل چترال سجاد حسین اور لوئر چترال پولیس کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے افسران نے ترقی پانے والے افسران کو دلی مبارکباد پیش کی اور اس امید کا اظہار کیا کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریاں مزید محنت، دیانت داری اور اعلیٰ پیشہ ورانہ جذبے کے ساتھ نبھائیں گے، اور عوام کی جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ امن و امان کے قیام میں مؤثر کردار ادا کرتے رہیں گے۔

ترقی پانے والے افسران نے پولیس قیادت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ قانون کی بالادستی اور عوامی خدمت کے مشن کو پوری لگن کے ساتھ جاری رکھیں گے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button