منسٹر اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز خیبر پختون خواہ تاج محمد اور سکرٹری اور ڈی جی اسپورٹس کا دورہ اپر چترال

اپر چترال (جمشیداحمد )منسٹرسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز خیبرپختونخواہ تاج محمد خان ترند اور سیکرٹری اور ڈی جی سپورٹس نے اپر چترال کا دوہ کیا۔
ڈی افیس اپر چترال میں پولو کھلاڑیوں اور شرکا سے خطاب کیا موقع پر ڈپٹی کمشنر اپر چترال محمد عمران خان اور پاکستان تحریک انصاف
اپر چترال کے صدر شہزادہ سکندرالملک نے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور
انہیں چترال کا روایتی ٹوپی اور چوغہ پہنائی۔
اس موقع پر اپر چترال پولو ایسو سی ایشن کے صدر شہزادہ سکندرالملک نے خطاب کرتے ہوئےچترال میں پولو کھیل کی فروغ کھلاڑیوں کی سہولیات پولو گراونڈزکی تعمیر اور مرمت کے حوالے سے منسٹر کو اگاہ کیا
اس موقع پر منسٹر اسپورٹس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولو چترال کی پہچان ہے پولو کی کھلاڑیوں میں صلاحیت موجود ہیں وہ ملکی اور عیر ملکی سطح پر ملک کا نام روشن کر رہے ہیں ہماری صوبائی حکومت ان کی ٹیلنڈ کی قدر کرتی ہے صوبائی حکومت ان کے ساتھ ہرممکن کوشش کرے گی
اس موقع پر چترال کے پولوکھلاڑیوں میں صوبائی حکومت کی طرف سے فی کس پانچ پانچ لاکھ روپے کاچیک بھی تقسیم کی گئی
اس کے علاوہ ریشن پولو گراؤنڈ اور کوشٹ پولو گراؤنڈ کی اپگریڈیشن کا بھی اعلان کیا
بعدازاں جشن قاقلشٹ کمیٹی کابینہ نےمنسٹر سپورٹس سے ملاقات کی جشن کے حوالے سے منسٹر کو اگاہ کیا گیا جشن کی ویڈیو ڈکومنٹری دیکھائی گئی منسٹر نےجشن کے حوالے سے ہر ممکن تعاون کا وعدہ کیا اور انے والے قاقلشٹ فیسٹول کو کیلینڈر ایونٹ کے طور پر باقاعدہ سپورٹس ڈپارٹمنٹ کے زیر نگرانی منعقد کروانے کا اعلان کیا




