تازہ ترین

چترال کی نامور ادبی و سماجی شخصیت ، ممتاز شاعر اور کھوار ادب کے درخشاں ستارے اقبال الدین سحرکو چترال ٹاؤن میں واقع بلچ میں ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کیا گیا

چترال (نمائندہ ) چترال کی نامور ادبی و سماجی شخصیت ، ممتاز شاعر اور کھوار ادب کے درخشاں ستارے اقبال الدین سحرکو چترال ٹاؤن میں واقع بلچ میں ہزاروں اشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک کیا گیا۔ اقبال الدین سحر مختصر علالت کے بعد پشاور کے ایک ہسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔ چترال ائرپورٹ کے قریب واقع فٹ بال گراونڈ میں نماز جنازہ ادا کیا گیاجس میں ادب وثقافت سمیت دوسرے شعبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جن میں ڈپٹی کمشنر لویر چترال راؤ محمد ہاشم عظیم بھی شامل تھے۔
مرحوم کی وفات سے چترال، گلگت بلتستان اور کھوار ادب کی دنیا ایک عظیم اور ہمہ جہت شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔
مختلف حلقوں نے سحر کی خدمات کا ذکر کرتے ہوئے کہاہے کہ اقبال الدین سحر ایک منفرد قلندرانہ مزاج، محبت اور خلوص کے پیکر اور زندہ دل انسان تھے۔ وہ صرف ایک شاعر ہی نہیں بلکہ علم و ادب، محبت، خوش مزاجی اور انسانی رشتوں کا ایک مکمل حوالہ تھے۔ جہاں بھی جاتے، اپنی مسکراہٹ، خوش گفتاری اور شگفتہ انداز سے محفل کو زندگی بخش دیتے۔ ان کی گفتگو، ان کا طرزِ احساس اور ان کا خالص انسانی رویہ ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔مرحوم نے کھوار ادب کی ترویج و ترقی میں گراں قدر خدمات انجام دیں اور اپنی شاعری و شخصیت کے ذریعے اہلِ ادب کے دلوں میں ایک منفرد مقام بنایا۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں پُر نہیں ہو سکے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button