تازہ ترین

ڈپٹی کمشنر لوئر چترال کا ایون بمبوریت روڈ کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا تفصیلی معائنہ ​تعمیراتی کام میں معیار اور مقررہ مدت کی پابندی ہر صورت یقینی بنائی جائے، راؤ ہاشم عظیم

​چترال (شہریار بیگ سے)ڈپٹی کمشنر لوئر چترال راؤ ہاشم عظیم نے ضلعی انتظامیہ اور نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) کے اعلیٰ افسران کے ہمراہ ایون بمبوریت روڈ کا تفصیلی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد سڑک کی تعمیر نو اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیشرفت کا باریک بینی سے جائزہ لینا تھا۔
​اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو جاری کام کی رفتار اور معیار کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ معائنے کے دوران راؤ ہاشم عظیم نے متعلقہ حکام اور ٹھیکیداروں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبوں میں مٹیریل کے اعلیٰ معیار اور مقررہ وقت (Deadline) کے اندر تکمیل کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ کام کی نگرانی کے نظام کو مزید فعال بنایا جائے تاکہ کسی بھی قسم کی کوتاہی کی گنجائش باقی نہ رہے۔

ڈپٹی کمشنر نے انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تعمیراتی کام کے دوران پیش آنے والے ٹیکنیکل اور انتظامی چیلنجز کی فوری نشاندہی کی جائے اور انہیں ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے تاکہ منصوبے کی شفافیت اور بروقت تکمیل میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو۔

انہوں نےافسران کو ہدایات دیتے ہوئے واضح کیا کہ​”عوامی سہولت، ٹریفک کی بلا تعطل روانی اور روڈ سیفٹی ہمارے لیے اولین ترجیح ہے۔ تعمیراتی کام کے دوران اس بات کا خاص خیال رکھا جائے کہ مقامی آبادی اور سیاحوں کو کم سے کم دشواری کا سامنا کرنا پڑے۔”
​انہوں نے مزید کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوامی مفاد کے حامل ان منصوبوں کی خود نگرانی کر رہی ہے اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button