تازہ ترین

ڈی پی او رفعت اللہ خان نے پولیس ملازمین میں ویلفیئر چیک تقسیم کر دیے

​چترال /ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لوئر چترال رفعت اللہ خان کی زیر صدارت ڈی پی او آفس بلچ میں پولیس ویلفیئر فنڈ کی تقسیم کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں آئی جی پی خیبر پختونخوا اور آر پی او ملاکنڈ کی ہدایات کی روشنی میں مستحق پولیس اہلکاروں کو مالی امداد فراہم کی گئی۔​انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقار حمید کی جانب سے پولیس ویلفیئر کے تحت فراہم کردہ فنڈز، ریجنل پولیس آفیسر ملاکنڈ سید فدا حسن کی خصوصی ہدایات پر تقسیم کیے گئے۔ ڈی پی او رفعت اللہ خان نے پولیس ملازمین میں 30/30ہزار روپے کے چیکس تقسیم کیے جسمیں میڈیکل فنڈ شامل تھے

​اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او لوئر چترال نے آئی جی پی خیبر پختونخوا کی پولیس ویلفیئر کے لیے کی جانے والی اصلاحات کو شاندار الفاظ میں سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ​پہلے ویلفیئر فنڈز کی منظوری میں طویل عرصہ درکار ہوتا تھا، جس سے ملازمین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

​موجودہ آئی جی پی کی ذاتی دلچسپی کی بدولت اب درخواستیں محض ایک ہفتے کے اندر منظور کر لی جاتی ہیں

محکمانہ فلاح و بہبود کے منصوبوں کو پہلے سے کہیں زیادہ مؤثر اور تیز رفتار بنا دیا گیا ہے۔

​تقریب کے اختتام پر پولیس ملازمین نے محکمہ کی جانب سے بروقت مالی امداد اور طبی سہولیات کی فراہمی پر اعلیٰ حکام کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں مزید لگن سے سرانجام دیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button