تازہ ترین

چترال میں آج رمضان المبارک کا پہلا روزہ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

چترال (نمائندہ ) چترال میں آج رمضان المبارک کا پہلا روزہ عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ چاند نظر آتے ہی چترال کی فضاؤں میں ایک خاص روحانی ماحول چھا گئی، جس کے بعد مساجد میں نمازِ تراویح کا روح پرور آغاز ہوا اور شہریوں نے رات گئے تک سحری کی تیاریوں میں مصروفیت گزاری۔
پہلے روزے کی آمد کے ساتھ ہی چترال بازار میں غیر معمولی رش دیکھا جارہا ہے ا۔ شہریوں کی بڑی تعداد کھجوروں، بیسن، دالوں اور دیگر اشیائے ضروریہ کی خریداری کے لیے گروسری اسٹورز اور عارضی رمضان اسٹالز پر اُمڈ آئی۔ افطار کے لیے خصوصی طور پر پکوڑوں، سموسوں اور جلیبیوں کی دکانوں پر لمبی قطاریں لگی رہیں، جو مقامی ثقافت کا ایک لازمی حصہ بن چکی ہیں۔
جہاں بازاروں میں رونق رہی، وہیں بڑھتی ہوئی قیمتوں نے شہریوں کو پریشان بھی کیا۔ کئی خریداروں کا کہنا تھا کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں پھلوں اور بنیادی اشیاء کی قیمتیں دوگنی ہو چکی ہیں، جس کی وجہ سے وہ اپنی خریداری کو صرف انتہائی ضروری اشیاء تک محدود کرنے پر مجبور ہیں۔ تاجروں کے مطابق بے روزگاری اور غربت کے باعث اس بار خریداروں کی قوتِ خرید میں کمی دیکھی جارہی ہے۔
پہلے روزے کے موقع پر مساجد میں بھی رونقیں بحال ہو گئیں۔ نمازِ ظہر کے وقت تاریخی شاہی مسجد، مرکز مسجد واقع پولوگراونڈ، جامع مسجد ژانگ بازار اور اتالیق مسجد شامل ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button