تازہ ترین

رمضان المبارک کے دوران عبادات اور مذہبی اجتماعات کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔وزیر اعلیٰ

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت صوبے میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ایک اہم اجلاس وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں منعقد ہوا جس میں صوبے میں سیکیورٹی انتظامات، دہشتگردی کے خلاف اقدامات اور عوام کے جان و مال کے تحفظ سے متعلق اُمور پر تفصیلی غور و خوص کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے، اس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ رمضان المبارک کے دوران عبادات اور مذہبی اجتماعات کی فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پولیس دہشتگردی کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہی ہے اور صوبائی حکومت پولیس فورس کی ہر ممکن معاونت جاری رکھے گی۔ وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ پولیس کو درکار تمام وسائل ترجیحی بنیادوں پر فراہم کیے جائیں گے۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ وہ واضح اور موثر حکمت عملی کے تحت کام کریں جبکہ دستیاب وسائل کا بہترین اور مو¿ثر استعمال یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے تمام متعلقہ ادارے ہمہ وقت الرٹ اور تیار رہیں۔اجلاس میں چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ ، انسپکٹر جنرل پولیس ذوالفقار حمید ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی، ا اور ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ نے شرکت کی

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button