تازہ ترین
صوبائی حکومت کی سفارش پر اسے لاگو کرنے کے بعد عوام کی رد عمل اور علاقے میں غربت کے پیش نظر اسے واپس لینا ان کی ولولہ انگیز قیادت کا مظہر ہے،لیگی رہنماوں کاپریس کانفرنس


ڈویژن میں نا ن کسٹم پیڈ گاڑیوں کی مخالفت کی مذمت کرتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ کے کارکنا ن اس پسماندہ خطے کے عوام کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنادیں گے۔ انہوں نے صدر مملکت او ر گورنر خیبر پختونخوا سمیت انجینئر امیر مقام کا بھی شکریہ ادا کیاہے۔ اس موقع پر غلام حضرت انقلابی ایڈوکیٹ نے ضلع مستوج کی حیثیت کی بحالی کے لئے تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ چترال کو دو اضلاع میں تقسیم کئے بغیر یہاں سے غربت اور پسماندگی کا خاتمہ ناممکن ہے۔ دریں اثناء ممبر ضلع کونسل محمد حسین نے چترال سے پی پی پی کے ممبر صوبائی اسمبلی سلیم خان کا چترال گرم چشمہ روڈ کی تعمیر کے لئے وزیر اعظم کی طرف سے سات ارب فنڈ مختص کرانے کی کریڈٹ حاصل کرنے کی بات کو بچگانہ اور احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہاکہ سلیم خان کو ایسے بلند بانگ اور بے سروپا دعویٰ کرتے ہوئے شرم محسوس کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ سلیم خان کا گزشتہ دس سالوں سے کارکردگی لوگوں کے سامنے ہے جوکہ اپنی ترقیاتی فنڈز ایک ایک لاکھ روپے میں تقسیم کرکے دوستوں اور رشتہ داروں میں بانٹنے کے سوا اور کچھ نہیں کیا۔